Khaadi has opened its first store in Doha, Qatar

کھاڈی کے تحت دوحہ میں پہلے اسٹو ر کا افتتاح

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان کے فیشن ریٹیل برانڈکھاڈی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنے پہلے اسٹور کا افتتاح کردیا۔ مشرقی ثقافت کے ساتھ اپنے جدید ڈیزائنز ، رنگوں کے مجموعے سے پہچانے جانے والے کھاڈی نے دنیا بھر کے ذائقوں کو یکجا کرکے اپنی ایک الگ پہنچان بنالی ہے، صارفین کے شاپنگ کے تجربے کو مزید خوشگوار بنانے کی کھاڈی نے جو کاوش کی ہے وہ فیشن ریٹیل کی اب تک کی سب سے نمایاں ہے، اپنے صارفین کو فنکارانہ اور جمالیاتی ماحول میں بہترین کسٹمر سروس فراہم کرنے کا سہرا کھاڈی کو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کھاڈی کے قدموں کے نشان دنیا بھر میں پائے جارہے ہیں۔ کھاڈی کو یو اے ای اور یو کے میں خاصی شہرت حاصل ہے،اسی وجہ ہے کہ کھاڈی کے ڈیزائن کردہ کپڑوں کی ڈیمانڈ بھی ان علاقوں میں کافی بڑھ رہی ہے، کھاڈی کو فخر ہے کہ اس نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنے پہلے اسٹور کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر کھاڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمعون سلطان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر توسیع کے ذریعے ہم دنیا کو ثابت کرنے کوشش کررہے ہیں کہ پاکستانی برانڈ کسی بھی طرح بین الاقوامی برانڈ سے کم نہیں ہے اور یہ مارکیٹ میں اپنی جگہ خود بنانے کی اہلیت رکھتا ہے، اور اس کا مقابلہ کرسکتا ہے، شعمون سلطان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی کوششوں سے ثابت کررہے ہیں کہ کھاڈی پاکستان سے سچا پیارکرتا ہے اور کھاڈی کی دنیا بھر میں کامیابی دراصل پاکستان کی کامیابی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.