کھانے میں دال بنانے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک بھارت میں نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو آلو کی بھجیا بنانے سے انکار پر قتل کر دیا، ملزم گرفتارکرلیاگیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وارانسی ضلع کے روہنیا تھانہ حلقے کے پرشوپور گائوں کا رہائشی گوملا اپنی بیوی آشا، ایک بیٹی اور 2 بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا اور اینٹ بھٹے پر مزدوری کرتا تھا۔ذرائع کے مطابق رات میں اس کی بیوی آشا نے کھانے میں دال اور روٹی بنائی تھی۔ شراب کے نشے میں چور رنجیت گھر پہنچا اور دال روٹی دیکھ کر بھڑک گیا اور آلو کی بھجیا بنانے کو کہا جس پر اس نے انکار کردیا۔جس کے جواب میں گوملا نے اپنی بیوی پر اینٹ ماری اور لاتوں گھونسوں سے تابڑتوڑحملہ کیے۔شوہر کا نشہ اترنے تک اس کی بیوی زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.