DMC West

کچرے کی منتقلی کو ہرصورت ممکن بنایا جائے ‘ایاز بلوچ

کراچی جدت ویب ڈیسک بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی کے دوران یونین کونسلوںمیںموجود عوامی مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کوبروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی ایاز حمید اللہ بلوچ نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غر بی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے وملبے کی منتقلی کے کاموں کا معائینہ کیاایڈمنسٹریٹرنے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی کے دوران موجودوسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے زریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے اندرونی گلیوں ،سڑکوں ،شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے جن مقامات پرصفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہو ان مقامات پر چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ بھی یقینی بنایا جائے جبکہ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جائیںخصوصا موصولہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے دستیاب ہلکی وبھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران وعملہ رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.