Kapil Sharma Support Peshawar Zalmi

کپل شرما کی طرف سے پشاور زلمی کی سپورٹ ‘بھارت میں شدید تنقید

لاہور جدت ویب ڈیسک :بھارت کے نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما کی طرف سے پی ایس ایل 3 میں شرکت کرنے والی ٹیم پشاور زلمی کی سپورٹ کرنے پر بھارت میں ان پر شدید تنقید ہورہی ہے تاہم کپل شرما کی سپورٹ بھی پشاور زلمی کے کام نہ آسکی اور اسے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں ہی ملتان سلطان کے ہاتھوں سات وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما پاکستان کیلئے سافٹ کارنر رکھتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل 3 میں پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے جب کپل کو اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے مدعو کیا تو کپل انکار نہ کرسکے اور پاکستان سے محبت کی وجہ سے وہ پی ایس ایل 3 میں شرکت کرنے اور پشاور زلمی کو پروموٹ کرنے کیلئے ان دنوں دوبئی میں موجود ہیں، لیکن کپل شرما کی پی ایس ایل 3 میں شرکت بھارتی میڈیا کو سخت ناگوار گزررہی ہے یہاں تک کہ انہوں نے کپل کی حب الوطنی پر بھی سوالیہ نشان اٹھادئیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.