کپتان کو نہ اہل کرانے کے لیے نئی درخواست دائر

جدت ویب ڈیسک : کپتان کو نہ اہل کرانے کے لیے نئی درخواست دائر ,سپریم کورٹ کے جج صاحب کی طرف سے کی جانیوالی ’ریکوئسٹ‘ کے دعوے اورعدالت عظمیٰ کی طرف سے کی جانیوالی وضاحت کے بعد عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔ یادرہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاتھاکہ جسٹس کھوسہ نے انہیں ریکوئسٹ کی تھی کہ سڑکوں کی بجائے کیس کو عدالت میں لائیں جس کے بعد دو نومبر کو لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لیا جبکہ دوسری طرف سپریم کورٹ نے سوشل اور الیکڑانک میڈیا کے کچھ حلقوں میں عمران خان کے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے حوالہ سے ایک انٹرویو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر ویو میں لگائے گئے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔طارق اسد ایڈووکیٹ کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس کے حوالے سے عمران خان نے جھوٹ بولا ہے، جھوٹ بولنے پر وہ صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا ان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.