karachi

کونگی میں قتل ہونیوالے برطرف پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

کراچی جدت ویب ڈیسک کورنگی میں گزشتہ روز قتل ہونے والے بر طرف پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ تاھال درج نہ ہو سکا پولیس نے قتل ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے برطرف پولیس اہلکارکے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق برطرف پولیس اہلکار اشرف کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے،4 مسلح ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے،اسی دوران برطرف پولیس اہلکار بھی پہنچ گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں برطرف پولیس اہلکار شدید زخمی ہو نے کے بعد دم توڑ گیا تھا، جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ۔پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول 6 اور نائن ایم ایم پستول کے 6 چلیدہ خول قبضے میں لیئے ہیں،جائے وقوع سے 1 نائن ایم ایم پستول کا زندہ راونڈ بھی ملا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.