کورونا وبا ؛157 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 157 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ مزید 6 ہزار کے قریب افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 157 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار999 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5908 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.27 فیصد رہی۔کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر؛کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.