#Coronavirus #NCOC #SOPs #Pakistan #RIP

کوروناوائرس کے باعث مزید 140 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:کوروناوبا کے باعث مزید 140 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 298 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 850,131 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ89 ہزار 646 ، پنجاب میں 3 لاکھ 14 ہزار 517، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 22 ہزار 520، اسلام آباد میں 77 ہزار 414، بلوچستان میں 23 ہزار 016 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا کے فعال مریضوں کی تعدادسرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد83 ہزار 699 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,101,83 ہوگئی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.