Syed Nayyar Raza

کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کی جدو جہد کررہے ہیں‘نیئر رضا

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں باہمی تعاون کے ذریعے شہر کو مسائل کے گرداب سے نکالا جاسکتا ہے ،ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں انشااللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک بنا کر شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ملیر سعود آباد چورنگی تا اُردو نگر شاہراہ کی کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے نمائند وں کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر علاقہ عوام نے شاہراہ کی تعمیر پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر چیئر مین سید نیئر رضا کو خراج تحسین پیش کیا چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے علاقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی وہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کریں سڑکوں اور گلیوں کی بلا اجازت کھدائی اور روڈ کٹنگ کرنے والوں کا محاسبہ کریں تاکہ غیر قانونی اقدام کی روک تھام کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت اور اس سے دیرپا سہولت کو یقینی بنا یا جاسکے چیئر مین سیدنیئر رضا متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات بروئے کار لائیں اور غیر قانونی اقدام میں ملوث عناصر کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائیں بعد ازاں چیئر مین سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ملیر ماڈل زون کی مختلف یونین کمیٹیز کا دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی مسائل کا معائنہ کیا اس موقع پرمتعدد علاقوں میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے عوامی شکایات پر موقع پر موجود متعلقہ افسران کو عوامی شکایات کے ازالے کے لئے احکامات صادر کئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.