Korangi Police Karachi sindh

کورنگی پولیس کا کارنامہ ‘بے گناہ نوجوان کیساتھ کیا کردیا ‘ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک ابراہیم حیدری تھانہ کی حدود علی اکبر شاہ گوٹھ میں عوامی تھانہ کورنگی نمبر 4 پولیس نے گذشتہ روز رات 3 بجے کے قریب کاروائی کرتے ہوئے گھر میں موجود نوجوان سلیم ولد شمس کو ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا، جس کے بعد عوامی تھانہ کی پولیس نے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے بعد نوجوان سلیم ولد شمس کو جرم ثابت نہ ہونے پر پولیس نے صبح سویرے رہا کردیا۔ اس موقع پر نوجوان سلیم ولد شمس نے ورثا نے سخت احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ عوامی تھانہ کورنگی نمبر 4 کی پولیس نے ابراہیم حیدری کی حدود علی اکبر شاہ گوٹھ میں قائم ہمارے گھر پر غیر قانونی چڑہائی کرتے ہوئے نوجوان سلیم کو بے گناہ گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی تھانہ پولیس کی طرف سے چادر اور چودیواری کا تقدس پائمال کرتے ہوئے بے گناہ ہم پر حملہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.