#Chief MinisterofPunjab #PTI #JUI #PDM #Pakistan

کوئی مسلمان نبی پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعلی پنجاب

لاہور:جدت ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے ٹی ایل پی کے احتجاج سے متعلق اپوزیشن کی آگ پر تیل چھڑکنے کے کوشش ناکام ہوگئی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مسلمانوں کے دل رسول کریم کی محبت سے منور ہیں اور کوئی مسلمان نبی پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، اللہ تعالی نے حضرت محمد کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور نبی پاک کی شان اقدس کوالفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کامنفی رویہ قابل مذمت ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ تاریخ میں ہمیشہ برے الفاظ میں یا د رکھا جائے گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کررہی تھی، نازک مرحلے پر اس نے منفی کردار ادا کیا، لیکن اس کی جانب سے آگ پر تیل چھڑکنے کے مذموم عزائم بری طرح ناکام رہے، اپوزیشن رہنماں نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے بگاڑنے کی پوری کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.