کلبھوشن یادیو کی والدہ کوپاکستانی ویزہ دینے کا امکان

جدت ویب ڈیسک :پاکستانی عوام کے لیےاہم خبر،کلبھوشن یادیو کی والدہ کو پاکستانی ویزہ جاری کر نے کا امکان ہے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال اب تک ایل او سی پر جنگ بندی کی 542 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے، انڈین فورسز جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارت جان بوجھ کر ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، پاکستان بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، بھارتی درخواست پر کلبھوشن یادیو کی والدہ کو ویزا دینے پر غور کیا جارہا ہے اس حوالے سے جلدہی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ بھارتی جارحیت علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، پاکستان بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ افغانستان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے نتیجے میں 6 بے گناہ کشمیری شہید ہوئے جب کہ احتجاجی مظاہرین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.