Chief Justice of Pakistan , Justice Saqib Nisar

کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہم انصاف کے لئے بیٹھے ہیں، چیف جسٹس

کراچی: جدت ویب ڈیسک : چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عوام کھل کر اپنی تکالیف کا اظہار کریں، کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم انصاف کے لیے بیٹھے ہیں‘چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت ہوئی۔ کراچی کے علاقے کورنگی کے رہائشیوں نے اپنے گھروں کو مسمار کئے جانے کے خلاف عدالت کے باہر احتجاج کیا تو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مظاہرین کے وفد کو بلا کر ان کے مسائل سنے ‘درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے ، کے ڈی اے والے کہتے ہیں کہ ہمارے مکان چائنا کٹنگ پرقائم ہیں، کئی شہریوں کو کے ڈی اے نے نوٹس بھی دے دیئے ہیں، اگرجگہ چائنا کٹنگ تھی تو الاٹمنٹ کیوں دی گئی؟ ہمیں انصاف دیا جائے اور ہمارے گھروں کومسمار ہونے سے بچایا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.