pakistan

کسی بھی رشتے کی مضبوطی کیلئے اعتماد سب سے ضروری ہے ‘ جویریہ عباسی

لاہور جدت ویب ڈیسک اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی رشتے کی مضبوطی کیلئے اعتماد سب سے ضروری ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے ہاں ٹی وی ڈرامے حقیقی وعوامی مسائل پر بنائے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے یہ عوامی حلقوں میں بہت مقبول ہیں ۔ ایک وقت میں پی ٹی وی کے ڈراموں کو کوئی ثانی نہیں تھا مگر اب پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز باروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ میںنے ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں بے شمار کام کیا ہے مگر آج بھی تشگنی کا احساس ہوتا ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے اور بہت سارا کام کرنا ہے اور مجھے اپنی اداکاری سے ایسے نا مٹنے والے نقوش چھوڑنے ہیں کہ لوگ برسوں میری اداکاری کو یاد رکھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.