Russia's president, Vladimir Putin

کسی بھی جارحیت کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیں گے،روسی صدر

ماسکو جدت ویب ڈیسک :روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس یا اس کے کسی بھی اتحادی پر ایٹمی حملے کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دینے کی دھمکی دی ہے۔ پیوٹن کہتے ہیں کہ جدید روسی میزائل دنیا کے کسی بھی کونے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کے سامنے امریکا کا انٹی میزائل سسٹم بھی بے کار ہے۔عالمی طاقتیں ایک اور سرد جنگ کی راہ پر گامزن، روسی صدر نے کسی بھی جارحیت کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دینے کے دھمکی دے دی۔ ماسکو میں تقریب سے خطاب کے دوران صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یا اس کے کسی بھی اتحادی پر حملہ روس پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا ردعمل بھی فوری اور شدید تر ہو گا۔پیوٹن نے کہا کہ جدید روسی ایٹمی میزائل دنیا کے کسی بھی کونے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کے سامنے امریکی انٹی میزائل سسٹم بھی بے کار ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے نئی ایٹمی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایٹمی صلاحیت میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.