Cricket World Cup 2019 Cricketers Pool

کرکٹ ورلڈ کپ کے پیش نظر 30 کھلاڑیوں کا ایک پول تشکیل

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ 30 کھلاڑیوں کا ایک پول تشکیل دیا ہے۔اس پول کی تشکیل کا مقصد آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم بنانا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کسی بھی کھلاڑی کو پول میں شامل کیا جاسکتا ہے۔پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے ہدف میں تمام سینئرز کو باہر نہیں کریں گے بلکہ سینئر جونیئرز کے کومبی نیشن کے ساتھ متوازن ٹیم تیار کررہے ہیں اور ایسے کھلاڑیوں کو پول میں شامل کیا جارہا ہے جو دلیر ہوں اور جدید پاور ہٹنگ والی کرکٹ سے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکیں۔انہوںنے کہا کہ حارث سہیل گذشتہ سیریز میں سب سے امپروو بیٹسمین ہیں ¾جو ہر فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں اور ایسے ہی کھلاڑی ورلڈ کپ مشن میں ہماری پول کا حصہ ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ اس وقت سلیکشن کمیٹی کا ہدف ورلڈ کپ کےلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہے۔ مئی اور جون میں آئر لینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی سیریز کے بعد ہمیں اندازہ ہوجائےگا کہ کون کون سے کھلاڑی مشکل کنڈیشن میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور تینوں کی کارکردگی کے بعد ہمیں ورلڈ کپ کے لیے واضح تصویر دکھائی دےگی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ انگلینڈ میں 30 مئی سے 14 جولائی تک ہوگا، ٹورنامنٹ کےلئے میزبان انگلینڈ اور پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا ¾ بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا نے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔آئندہ ماہ زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائی رائونڈ میں زمبابوے، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ اور افغانستان سمیت دس ٹیمیں حصہ لیں گی، ان میں سے دو ٹیموں نے ورلڈ کپ میں جگہ بنانی ہے، اس طرح 10 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.