Javeria Abbasi Actress Pakistan

کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک معاشرے مےں بہتری نہےں آسکتی ‘ جویریہ عباسی

لاہور جدت ویب ڈیسک : نامور اداکارہ جوےریہ عباسی نے کہاکہ ہمےں 23مارچ ، 14اگست ،6ستمبر اور 25دسمبر کی بجائے ہر روز اپنے ملک سے محبت اور اظہار ےکجہتی کرنا چاہیے ،پاکستان کے قیام کےلئے ہمارے بڑوں نے جتنی قربانےاں دی تھےں بدقسمتی سے ہم نے انہیں فراموش کر دیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کیلئے جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کاخون آج بھی ہم پر اےک قرض کی طرح ہے ۔ ہم سب کی ذمہ دار ی ہے ہے کہ اتحاد و یگانگت سے پاکستان کی تعمےر و ترقی مےں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے اورجب تک اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتامعاشرے مےں بہتری نہےں آسکتی ۔ اس کے خاتمے سے ہی پسے ہوئے طبقات کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں مل سکیں گی بصورت دیگر یہاں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.