کرپشن ثابت ہونے پر فرانس کے سابق صدر سرکوزی گرفتار

پیرس جدت ویب ڈیسک کرپشن کاالزام ثابت ہونے پرفرانس کے سابق صدر نیکولسسرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکوزی پر1993 میں پاکستان کوآبدوزوں کی فروخت پرکک بیک لینے اور یہ رقم الیکشن مہم پرخرچ کرنے کا الزام ہے، سرکوزی اس وقت وزیرخزانہ اوربالادورکی انتخابی مہم کےانچارج تھے۔فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی کو غیر قانونی فنڈز کے استعمال، بدعنوانی اور اپنے اثر و رسوخ کے غلط استعمال کے الزام میں متعدد مقدمات کا سامنا رہا ہے۔نیکولس سرکوزی کے خلاف انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ حاصل کرنے اور جولائی 2014 ئ میں ایک بڑے جج سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے کوشش کے سلسلے میں بدعنوانی اور اپنے اثرو رسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد ہے۔ان کے خلاف2012ئ کے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران وصول کئے گئے عطیات میں بدعنوانی کے الزامات پر مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔سرکوزی کو گزشتہ کئی سال سے مختلف مقدمات کا سامنا ہے اور وہ عدالت کے چکر بھی لگاتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.