wrestler

کرٹ اینگل کی رنگ میں واپسی ‘آتے ہی کیا کردیا؟ جانئے

لندن جدت ویب ڈیسک لیجنڈ ریسلر کرٹ اینگل نے 11 سال بعد ڈبلیوڈبلیو ای رنگ میں فاتحانہ واپسی کی ہے۔گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ ٹی ایل سی میں کرٹ اینگل کی رنگ میں ڈرامائی انداز سے اس وقت واپسی ہوئی جب رومن رینز اچانک بیمار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئےرومن رینز کے باہر ہونے کی وجہ سے سیٹھ رولنز اور ڈین امبروز کو تیسرے ساتھی کی ضرورت تھی تاکہ وہ دی مز، شیمس، سیزارو، کین اور برائون اسٹرومین کے ساتھ ہینڈی کیپ میچ کاانعقاد ہوسکے۔اس مین ایونٹ میں کرٹ اینگل کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور یہ کافی دلچسپ میچ ثابت ہوا، جس میں پہلے کین نے برائون اسٹرومین کواپنے مخصوص دائوکا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسٹرومین اپنی ٹیم پر ہی چڑھ دوڑے۔تاہم دی مز، کین، شیمس اور سیزارو نے برائون اسٹرومین کو کچرے کے ٹرک میں پھینک دیا، جس کا فائدہ دوسری ٹیم نے اٹھا کر کامیابی حاصل کرلی۔اس سے قبل فن بیلور اور اے جے اسٹائلز کے درمیان بھی مقابلہ ہوا جسے پرستاروں نے ڈریم میچ قرار دیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=IhlXUlOEzm4

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.