Kiran Baloch Model Murder

کرن بلوچ کی موت خودکشی تھی یا قتل؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک شوبز چھوڑ کر گھر سنبھالنے کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ کراچی کی معروف ماڈل کرن بلوچ زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔ موت خودکشی تھی یا قتل؟ چھ روز بعد بھی معمہ حل نہ ہو سکا۔ شوبز کی رنگینیاں چھوڑ کر گھر بسانے والی معروف ماڈل کرن بلوچ دنیا ہی چھوڑ بیٹھی، سات نومبر کی رات بارہ سے ساڑھے کے درمیان ڈیفنس میں عمارت کی دوسری منزل سے گرنے والی کرن بلوچ جانبر نہ ہو سکی۔ حادثہ تھا یا خودکشی، ضابطے کی کارروائی بالکل نہ ہوئی۔ مرنے سے پہلے کرن بلوچ نے دوستوں کو بھیجے گئے پیغامات میں بے بسی اور خوف کا اظہار کیا تھا۔ مرنے والی خاتون کا شوہر حیدر شہنشاہ بلاول ہاؤس کے سابق پروٹوکول افسر خالد شہنشاہ کا بھائی ہے۔ جس نے پولیس کی رسمی پوچھ گچھ میں واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا۔ دنیا نیوز نے معاملہ اٹھایا تو اعلیٰ افسران کو بھی ہوش آیا، چھ روز تک بے خبر رہنے والی پولیس میڈیا کی مداخلت پر ایکشن میں آگئی۔ پولیس حکام کہتے ہیں معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.