Ben Stokes is facing a charge of affray

کرمنل چارج کیس، اسٹوکس کل انگلش اسکواڈ کو جوائن کریں گے

لندن جدت ویب ڈیسک :انگلش ٹیم کے اسٹار آل راﺅنڈر بین سٹوکس کو کرمنل چارج کیس میں غیر مشروط ضمانت مل گئی، سٹوکس (کل) جمعہ کو نیوزی لینڈ میں انگلش سکواڈ کو جوائن کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کیویز کےخلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش آل راﺅنڈر کا کیس مجسٹریٹ کورٹ سے کراﺅن کورٹ کے حوالے کر دیا گیا جہاں پر ان کے مقدمے کی پہلی سماعت 12 مارچ کو ہو گی۔گزشتہ برس ستمبر میں برسٹول نائٹ کلب کے باہر مبینہ طور پر جھگڑا کرنے پر سٹوکس پر کرمنل چارج عائد کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سٹوکس مجسٹریٹس کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے چارج کےخلاف اپیل دائر کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد سٹوکس کو غیر مشروط ضمانت دیتے ہوئے کیس برسٹول کراﺅن کورٹ کے حوالے کر دیا جہاں پر ان کے مقدمے کی پہلی سماعت 12 مارچ کو ہو گی۔ اور اس میں انہیں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر مشروط ضمانت ملنے کے بعد سٹوکس اب (کل) جمعہ کو نیوزی لینڈ میں انگلش سکواڈ جوائن کریں گے، رواں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ان کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا تاہم ان کی نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کا فیصلہ بھی ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ سٹوکس ستمبر سے انگلش سکواڈ سے باہر ہیں، پولیس تحقیقات کی وجہ سے انہیں پہلے ایشز سیریز اور کینگروز کےخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونا پڑا، بعدازاں ای سی بی نے انہیں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا لیکن عدالت کے طلب کئے جانے کی وجہ سے ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی تاہم اب اس بات کا امکان ہے کہ وہ کیویز کےخلاف ون ڈے سیریز میں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.