karachi

کراچی کے کن علاقوں میں کونسی تعمیرات گرادی گئیں ؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میںغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر D-96،بلاک 5 اورپلاٹ نمبر D-55، بلاک 4،پردوسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی چھت ، پلاٹ نمبرR-1888، بلاک 2،پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت، پلاٹ نمبر ST-16، بلاک 16،پرمقررہ قانونی حدبلندی سے زائد دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر D-147، بلاک 4،پراستعمال اراضی کی خلاف ورزی کرنے احاطے کوسربمہرکردیاگیا۔ علاوہ ازیں صدرٹائون میں پلاٹ نمبر21.RC-1،پرچوتھی منزل کے آرسی سی کالمزاورچھت کی تعمیرکے لئے نصب شیٹرنگ ،پلاٹ نمبرCom.7/8،بلاک 2،کلفٹن پرغیرقانونی دکانوں کی تعمیرات کومنہدم کردیاجبکہ گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر 310،ڈی ایم سی ایچ ایس پربیسمنٹ اورگرائونڈفلور کی تعمیرات، اورپلاٹ نمبر36،بہارکالونی ،ایم سی ایچ ایس کے گرائونڈاورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پردیواروں کومنہدم کردیاگیا ۔دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون کے علاقے رضویہ سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبرE-3،پر تیسری اورچوتھی منزل کی تجاوزکردہ آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبرC-35،پردوسری منزل کی آرسی سی چھت اورسامنے کی تعمیرات کومنہدم کردیاگیاجبکہ ڈیمالیشن ٹیم نے ملیرٹائون میں پلاٹ نمبر39،شیٹ نمبر5،ماڈل کالونی پر غیرقانونی دکانوں کی پارٹیشن دیواروں اوررولنگ شٹرزجبکہ پلاٹ نمبر60/1،شیٹ نمبر12،ماڈل کالونی کے گرائونڈفلور کے آرسی سی کالمزاورشیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.