کراچی ‘کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں جاں بحق ، بیٹا زخمی

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے کورنگی میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ماں جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا ، علاقہ مکینوں نے واقعہ مالک مکان کی غفلت کا شاخسانہ قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ڈیڑھ کے بدقسمت مکان میں رات گئے قیامت ٹوٹ پڑی ۔خستہ حال رہائشی مکان کی چھت گری اور ماں بیٹے کو ملبے تلے دبا ڈالا ۔ واقعہ کی شکار 55 سالہ نسرین موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا بیٹا اویس شدید زخمی ہوا ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ خاندان کو بچانے کی کوشش کی ۔اہل علاقہ کے مطابق مالک مکان کی غفلت نے ماں کی زندگی تو چھینی ہی ساتھ زخمی بیٹے کا واحد ذریعہ آمدن بھی تباہ کرڈالا ۔ خستہ حال مکان دھماکے سے گرا اور ہر طرف آہ و بقا کی آوازیں آنے لگیں ۔ واقعے کے بعد زخمی اویس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق نسرین کی لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.