karachi

کراچی ‘کارساز کے قریب حادثہ، دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے کارساز کے قریب ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائکیل سوار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کارساز کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ عتیق اور 20سالہ حسیب کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل سوار تیزرفتاری کے باعث رکشے سے ٹکراگیا۔لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.