کراچی پولیس ان ایکشن‘ کس کس کو دھرلیا ؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے مختلف علاقوں میںپولیس نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران منشیات فروش،اسٹریٹ کرمنلز،ڈکیت لینڈکریبرسمیت 12ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے اسلحہ ،منشیات اورمسروقہ سامان برآمدکرلیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق کے مطابق پیراورمنگل کی درمیانی شب اورنگی ٹائون پولیس نے مختلف علاقوںمیں کارروائیاںکرتے ہوئے 7ملزمان کوگرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ سامان بھی برآمدکیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کے خلاف مختلف تھانوںمیں مقدمات درج ہیں،جبکہ گرفتارملزمان میں اسٹریٹ کرمنلز،منشیات فروش،اورلینڈگریبربھی شامل ہیں۔دوسری جانب مبینہ ٹائون پولیس کی کارروائی کے دوران 2اسٹریٹ کرمنلزکامران اورزبیرکوگرفتارکیاگیاہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورلوٹاہواسامان برآمدکرلیاہے ۔جبکہ گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے 2مختلف کارروائیوںمیں3ملزمان شعیب انواراورحسن کوگرفتارکرکے اسلحہ ،چوری شدہ موٹرسائیکل اورآدھاکلوچرس برآمدکرلی ۔جبکہ بلدیہ ٹائون سعیدآباتھانے کی حدودگلشن مزدورمیں پولیس کی جانب سے آپریشن کیاگیا،آپریشن کے دوران 100سے زائدافرادکاڈیٹاچیک کیاگیا،بعدازاں12افرادکوحراست میں لے کرمزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.