karachi

کراچی میں کشیدگی کیوں‘ کس میں تصادم کا خدشہ؟؟؟

کراچی جدت ویب ڈیسک لائنز ایریا میں چاکنگ کے معاملے پر پاک سرزمین پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ میں تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ جٹ لائن، ایبی سینیا لائن، جیکب لائن، دھوبی گھاٹ میں علاقہ مکین دونوں تنظیموں کے مابین کشیدگی پر خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ لائنز ایریا کے علاقوں میں پی ایس پی کے کارکنوں نے مہاجر قومی موومنٹ کی چاکنگ مٹاتے ہوئے اپنی چاکنگ کردی جس کی اطلاع پر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن مشتعل ہو گئے اور انہوں نے اپنے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ تاہم پارٹی عہدیداروں نے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت دی۔ چاکنگ کے معاملے پر دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں اشتعال پایا جاتا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کی کشیدگی کے نتیجے میں علاقے کا امن خراب نہ ہو، اس لیے مکین خوف زدہ ہیں۔ کشیدگی کے حوالے سے رابطہ کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما خالد حمید نے تردید کرتے ہوئے کہاکہ لائنزایریا میں ایسا کچھ نہیں، معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں نے کشیدگی یا چاکنگ مٹانے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.