Chairman Pakistan Cricket Board, Najam Sethi

کراچی میں پی ایس ایل کافائنل کرواکے رہیں گے‘ نجم سیٹھی

کراچی جدت ویب ڈیسک :نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں فائنل کرواکے رہیں گے، نئے ڈرافٹ میں شامل ہر پلیئر نے پاکستان آنے کی حامی بھری لیکن کسی کے دل میں کیا ہے کچھ کہہ نہیں سکتے، ہمارا بیک اپ پلان بھی مضبوط ہے،پاکستان میں کھیلنے کیلیے 2یا 3نمبر نہیں بلکہ بہترین کھلاڑی آئیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کرانے کیلیے اعتماد کی بحالی کا سفر شروع ہوچکا،یہ سلسلہ آگے بڑھتا رہے گا،ہاتھ مضبوط کرنے کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو بھی دعوت دینگے، پوری امید ہے کہ ا?گے چل کر کئی غیرملکی ٹیمیں پاکستان ا?نے کو تیار ہونگی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے دبئی میں شروع ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.