Adnan Pasha Firing

کراچی‘ شارع فیصل پر فائرنگ کرنے والا ملزم عدنان پاشا گھر پر تالے لگا کر فرار

کراچی جدت ویب ڈیسک : ملزم عدنان پاشا جوہر موڑ کے قریب صائمہ ڈرائیون میں اپنی رہائش گاہ کو تالے لگا کر اہلیہ سمیت مفرور ہوگیا‘ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ کرتا ہے اور اپنا نام عدنا پاشا بتاتے ہوئے انتظامیہ کو چیلنج کرتا ہے کہ کسی میں ہمت ہے اسے پکڑ کردکھائے ۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی خبر وزیرِداخلہ سندھ سہیل انور سیال تک پہنچی اور انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شرقی کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا، تاہم شارع فیصل پر فائرنگ کرنے والا نوجوان تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.