Karachi Arts Council

کراچی آرٹس کونسل میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’بکرا ڈرامے باز ‘‘ نے شاندار کامیابی حاصل کر لی

لاہور جدت ویب ڈیسک :کراچی آرٹس کونسل میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’بکرا ڈرامے باز ‘‘ نے مد مقابل اسٹیج ڈرامے ’’بکرا پاکستانی ‘‘ کو زبردست مقابلے کے بعد مات دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی آرٹس کونسل میں ان دنوں دو اسٹیج ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں جن میں اوپن ایئر میں ’’بکرا ڈرامے باز ‘‘ اور ہال میں ’’بکرا پاکستانی ‘‘ پیش کیا جا رہا ہے ۔ اسٹیج ڈرامہ ’’بکرا ڈرامے باز ‘‘ میں ببرک شاہ ،اچھی خان ،راحیلہ آغا ،رئوف لالہ اور روبی انعم اور دیگر اداکاروں کی شاندار پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لیے جبکہ دوسری جانب مزاحیہ اداکار شکیل صدیقی کا اسٹیج ڈرامہ ’’بکرا پاکستان ‘‘ پیش کیا جا رہا ہے اور اس کے مقابلے میں اسٹیج ڈرامہ ’’بکرا ڈرامے باز ‘‘ دیکھنے والے ڈرامہ بینوں کی تعداد چار روز میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ڈرامہ بینوں کا کہنا ہے کہ ببرک شاہ ،راحیلہ آغا ،اچھی خان اور رئوف لالہ نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے اور خاص طور پر ہم اپنے لاہور سے آئے ہوئے مہمان اداکاروں کی پرفارمنس کو سراہتے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اداکار ببرک شاہ کا کراچی میں پہلا اسٹیج ڈرامہ ہے۔جبکہ راحیلہ آغا اور اچھی خان اس سے قبل بھی کراچی میں ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.