SIU

کراچی ،ایس آئی یو کی کارروائی ،زائد سنگین وارداتوں میں ملوث 5ملزمان گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک ایس آئی یو کے عملے نے پاک کالونی اور سرجانی ٹاون سے اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔ڈی آئی جی سی آئی اے کی ہدایت پر اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے عملے نے پاک کالونی اور سرجانی ٹاون سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم ریحان ماموں ڈکیتی کا ہائی پروفائل نیٹ ورک چلا رہا تھا،جبکہ ملزم درجن سے زائد مرتبہ جیل بھی جاچکا ہے،ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 پستول دو موٹرسائیکلیں برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.