کراچی جدت ویب ڈیسک :کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے،ملزم ڈرائیور حادئے کے بعد باآسانی فرار ہوگیا۔کراچی کے علاقے نیٹی جیٹی کے پل پر نامعلوم گاڑی نے دو افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت امان اللہ اور علی اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
