کرائے داری ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے پاکستان بازار پولیس نے مختلف کارراوئیوں کے دوران منشیات فروشوں اور کرائے داری ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر 4ر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق ایس ایچ او پاکستان بازار نے دوران گشت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ ملزم عمران کے قبضے سے 240 گرام چرس اور کامران سے بھی 250 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے2 ملزمان کو کرائے دار ایکٹ میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان محمد طلحہ اور شبیر نے اپنے مکانات کرائے پر دیتے وقت معلومات پولیس کو فراہم نہیں کیں جس پر پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.