Katrina Kaif and Rekha

کترینہ کیف ریکھا کی مشرقی خوبصورتی کی دیوانی

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سدا بہار اداکارہ ریکھا کی دلکشی اور مشرقی خوبصورتی کی دیوانی نکلی۔پیر کو میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ جب بھی ریکھا سے ملتی ہوں تو میں ان کی گرمجوشی’ دلکشی اور زندگی کے حوالے سے ان کا ولولہ دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔میرا اور ریکھا کا فلموں میں ایک ساتھ وقت ہمیشہ بہت اچھا گزرا ہے اور آئندہ بھی بہت اچھا گزرے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ ایک عظیم اداکارہ سے محروم ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.