کترینہ فٹنس ٹرینر بنی تو عالیہ کی درگت بن گئی‘مگر کیوں؟۔۔۔جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراں میں ہوتا ہے جو اپنی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں ۔ اسی وجہ سے جب وہ عالیہ بھٹ کی تھوڑی دیر کیلئے ٹرینر بنیں تو جیسے عالیہ کی شامت ہی آگئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف ، کرینہ کپور ، ملائیکہ اروڑا اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی مشہور فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا کی شاگرد اور ان ہی کے فٹنس سنٹر میں ورزش کرتی ہیں ۔ دیگر لوگوں کی طرح یہ ایک دوسرے کو فٹنس ٹپس بھی دیتی ہیں ۔ ایسی ہی صورت حال اس وقت پیش آئی جب کترینہ اور عالیہ ایک ہی وقت فٹنس سنٹر پہنچیں لیکن یاسمین کراچی والا موجود نہیں تھیں ۔ ٹرینر کی غیر موجودگی میں کترینہ نہ صرف عالیہ کی استاد بن گئیں بلکہ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کردی جس کے مطابق کترینہ کی ہدایات پر عالیہ بھٹ وزن اٹھا کر آدھی اٹھک بیٹھک âسکواٹáکر رہی ہیں ۔ کترینہ کیف ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ اٹھک بیٹھک کی گنتی بھی گن رہی ہیں اور مزید 300 بار اٹھک بیٹھک کرنے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.