کبوتروں کے جھگڑے پر نوجوان کوچھریوں کے وار سے قتل کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی جدت ویب ڈیسک جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے کبوتروں کے جھگڑے پر نوجوان جو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ضلع غربی کے فاضل مجسٹریٹ کے روبرو اورنگی ٹاون تھانے کی پولیس نے کبوتروں کے جھگڑے پر نوجوان شیراز کو چھریوں سے قتل کرنے والے ملزم مختیار کو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے فاضل مجسٹریٹ کو آگاہ کیا کہ ملزم مختیار اور مقتول کے شیراز کے مابین اورنگی ٹاون کے علاقے 7 بی قطر اسپتال کے قریب کبوتروں کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ملزم مختیار نے طیش میں آکر مقتول شیراز پر چھریوں سے وار کیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا۔تفتیشی افسر نے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے ملزم مختیار کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔واضح رہے کہ ملزم مختیار پر قتل کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاون میں درج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.