United Nations

کاکس بازار کا مہاجر کیمپ ظلم و ستم کی جیتی تصویر ہے‘اقوام متحدہ

نیویارک جدت ویب ڈیسک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے کہا ہے کہ میانمر کی صورت حال رخائن مسلمانوں کی واپسی کے لیے غیر موزوں ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میانمار کی صورتحال رخائن مسلمانوں کی واپسی کیلئے غیر موزوں ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل میں میانمر کے حوالے سے ایک کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ مہینے بنگلہ دیش میں کاکس بازار کے مہاجر کیمپوں کا دورہ کرنے کا موقع ملا جن کی حالت زار ناقابل بیان ہے اور افسوس میانمر حکومت اس سلسلے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجر مسلمانوں کو انسانی امداد کی فراہمی بھی روک رکھی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت میانمار کو مسلمانوں کی نسل کشی اور ظلم و ستم کی شفاف اور منصفانہ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.