Violence in the Democratic Republic of Congo

کانگو میں نسلی فسادات، خوف کے باعث 22ہزار افرادکی یوگنڈاکی طرف ہجرت

کمپالا/نیویارک جدت ویب ڈیسک :شمال مشرقی کانگو میں نسلی فسادات کے باعث عام شہریوں کی طرف سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کم از کم بائیس ہزار افراد اپنا ملک چھوڑ کر یوگنڈا ہجرت کر گئے۔ ایک بیان کے مطابق ایک ماہ کے عرصے میں وہاں تیس سے زائد افراد مارے بھی گئے۔ یو این ایچ سی آر کے بقول کانگو کے یہ شہری افریقہ کی ساتویں بڑی جھیل کیوو‘ پار کر کے یوگنڈا پہنچ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اکثر کشتیوں پر گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.