farooq sattar

کامران ٹیسوری کے آنے کے بعد پارٹی کی بنیادیں ہل گئیں‘ عامر خان

ایم کیوایم کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم اپنے مرکز سے جڑی رہے گی تاہم کامران ٹیسوری کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری کے آنے کے بعد پارٹی کی بنیادیں ہل گئیں، فاروق ستار کو پہلے بھی کئی بار کنوئنرشپ سےہٹایا جاچکاہے، موجودہ بحران میں رابطہ کمیٹی کئی بار فاروق ستار کو منانے کیلئے ان کے گھر جاچکی ہے، متحدہ قومی موومنٹ میں حقیقی ٹو کا تاثر بے بنیاد ہے۔ میں نے حقیقی کے کسی ساتھی کو متحدہ میں شامل نہیں کرایا نہ ہی کسی کو کوئی ذمہ داری دی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ میری متحدہ میں آنے کے بعد حقیقی سے اختلافات کم ہوئے،رابطہ کمیٹی فاروق ستار کو ہٹانے کا فیصلہ کرچکی ہے، فاروق ستار ضد اور اناچھوڑدیں۔پارٹی آئین میں ترمیم پر دھوکے سے دستخط کرائے گئے۔فاروق ستار اردگرد کے لوگوں کا نہیں شہر کے لوگوں کا سوچیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.