mqm

کامران ٹیسوری نے ایم کیوایم کے ٹکڑے کروانے کے بعد کونسی نئی چال چل دی؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی تبدیلی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں ۔کامران ٹیسوری گروپ کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن کو ہٹانے کے مطالبے پر کئی ارکان اسمبلی ناراض ہوگئے ۔فاروق ستار نے صورت حال پر خاموشی اختیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے پی آئی بی کے کیمپ میں بھی دراڑیںپڑنا شروع ہوگئی ہیں ۔کامران ٹیسوری گروپ کے ارکان اسمبلی.نے ڈو مورکا مطالبہ کرتے ہوئے فاروق ستار پر اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھادیا ہے ۔کامران ٹیسوری کے حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کی پی آئی بی اجلاس میں مذکورہ تجویز پر بیشتر ارکان اسمبلی ناراض ہوگئے اور تجویز پر عمل کرنے کی صورت پارٹی سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا ۔فاروق ستار نے ارکان سندھ اسمبلی کی ممکنہ تقسیم پر تجویز پر خاموشی اختیار کرلی۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے ارکان اسمبلی کی خواجہ اظہار کو ہٹانے کی تجویز کی مخالفت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.