کابل میں ہوٹل کے باہر خودکش حملہ ،جانیے

جدت ویب ڈیسک :افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے خیرنہ میں واقع مقامی ہوٹل میں ایک سیاسی تقریب جاری تھی کہ اس دوران کار سوار خودکش حملہ آور نے ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی تو قریب ہی لگے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش جس پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریب کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے دھماکے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکاروں اور 10 عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ 10 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.