ڈیٹول نے ماوں کیلئے کس کام کاآغاز کردیا‘ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک گھر بھرکو جراثیم سے تحفظ اور بیماریوں سے بچاوں میں نمایاں مقام رکھنے والے ڈیٹول نے ماوں کے لیے اپنے بچوں اور گھروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے متعدد آگاہی پروگرامزکا آغاز کردیا۔ملک بھر میں ہونے والی مختلف بیماریوں کے حملوں کے پیش نظرڈیٹول نے جراثیم سمیت متعدد بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے نشتر میڈیکل اسپتال، نشتر میڈکل کالج اور نشتر ڈینٹل کالج اینڈ اسپتال میں الگ الگ تین ہیلتھ کیمپس کا آغاز کردیا ہے۔ کیمپس کے لگانے کا مقصد مختلف بیماریوں سے عوام الناس کو بچانے کے لیے آگاہی دینا ہے۔ڈیٹول کی جانب سے لگائے گئے ان کیمپس میں انفلوئنزا سے بچاو اور اس کے بروقت علاج سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے،جبکہ اس سلسلے میں آگاہی مواد کی تشہیر اور ہینڈ آوٹس بھی عوام الناس میں تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈیٹول کی جانب ان جگہوں پر ہینڈ واشنگ یونٹس بھی عطیہ کیئے گئے۔ جس کے ذریعے لوگوں کو سینی ٹائزرسے ہاتھ دھونے کی اہمیت اور کس طرح انفلوئنزا سمیت دیگر بیماریو ں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر نشتر میڈیکل اسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے انفلوئنزا سمیت دیگر بیماریوں کی پیچیدگیوں سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کی گئی۔جس کا افتتاح نشتر میڈیکل کالج کے وائس چانسلر نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اس مو قع پر ڈیٹول پاکستان کے بنانے والے ریکٹ اینڈ بینکیزر کے چیف ایگزیکٹو اور جنرل منیجر ہیلتھ فہد اشرف کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے لوگوں کی زندگیوں موسمی بیماریوں ، جس میں انفلوئنزا سمیت دیگر بیماریاں شامل ہیں سے محفوظ رکھنے کے لیے اس قسم کے آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ حفظان صحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا ہے، اور اس پیغام کوملک کے کونے کونے میں پہنچانے کے لیے آگاہی پروگرامز کا سہارا لیا ہے۔ اس بار بھی ہم نے لوگوں کو انفلوئنزا سمیت دیگر انفکیشن کی حامل بیماریوں سے بچانے کے لیے اس کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.