David Warner Cricket Australia

ڈیوڈوارنر اور کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

ڈربن جدت ویب ڈیسک :ڈربن ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اورجنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔فوٹیج میں ڈیوڈ وارنر کے حملہ آور ہونے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ڈربن ٹیسٹ چوتھے روز آسٹریلیا کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقا ان فارم بیٹسمین اے بی ڈیولیئرز کو جب زیرو پر رن آئوٹ کیا تو جارحانہ انداز میں جشن منایا۔وارنر کے اس ایکشن کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس جشن کے بعد گرائونڈ میں ماحول خاصا تلخ رہا ، جس کی جھلک چائے کے وقفے کے دوران ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہو ئے بھی دیکھی گئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں وارنر اور وکٹ کیپر ڈی کوک کے درمیاں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، وارنر نے ڈی کوک پر حملہ آور ہونے کی بھی کوشش کی لیکن ساتھی کھلاڑیوں کی مد اخلت کے باعث معاملہ ختم ہوا۔اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈریسنگ روم جاتے ہوئے ایسا کیا ہواکہ نوبت یہاں تک پہنچ گئی۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.