ڈین جونز کا دعویٰ‘اسلام آباد یونائیٹڈکے تمام انٹر نیشنل کھلاڑی کراچی آئینگے۔۔۔جانئے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ فائنل میں ان کی ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑی کراچی آئیں گے ۔حال ہی میں فرنچائز کا حصہ بننے والے وقار یونس کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ملک میں کرکٹ کی بحالی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پاکستانی حکومت، فوج اور پولیس اچھا کام کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچی تو تمام صف اول کے کھلاڑی فائنل کا حصہ ہوں گے اور کراچی کے شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ڈین جونز نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پوری دنیا میں ہو رہے ہیں، لندن بھی ان سے محفوظ نہیں۔ڈین جونز نے کہا کہ موٹر وے پر سفر کے دوران انہوں نے خود کو محفوظ تصور کیا۔سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل کا یہ ایڈیشن جیتے تو اگلے ہی روز تمام ٹیم کے ساتھ اسلام آباد آؤں گا۔اس موقع پر ڈین جونز اور وقار یونس نے سعید اجمل کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.