ڈریم گرل،دلکش اور ورسٹائل ہیما مالنی نےزندگی کی انہتر بہاریں دیکھ لیں

جدت ویب ڈیسک :بالی وڈڈریم گرل،دلکش اور ورسٹائل ہیما مالنی نےزندگی کی انہتر بہاریں دیکھ لیں اداکارہ ہیمامالنی 1948 میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1968 میں بننے والی فلم سپنوں کے سوداگر سے کیا۔ ڈریم گرل کا بالی وڈ میں 40 سال سے سفر جاری ہے جس میں انہوں نے 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے شعلے میں بسنتی کے کردار کو امر کردیا۔ بحیثیت سیاستدان بھارتی پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا کی رُکن رہنے والی ہیما مالنی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ہیمامالنی نےسیتا اور گیتا، ڈریم گرل،قدرت، ساون بھادوں، نصیب، ستے پہ ستہ،دواوردوپانچ سمیت کئی شاہکارفلموں میں اداکاری کی اورلاکھوں مداحوں کواپنا دیوانہ بنایا۔ کئی سال فلمی دنیا سے غائب رہنے کے بعد ہیما مالنی کی پردے پر واپسی 2003 میں فلم باغبان سے ہوئی جس میں انہوں نے امیتابھ بچن کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.