PPP

ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

کراچی جدت ویب ڈیسک پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے ۔پیر کو462ارب کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں، ایم کیو ایم والوں سے کہتاہوں اب نیشنل لیول کی سیاست میں آئیں۔ڈاکٹرعاصم حسین نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خزانہ بہت بڑاہے، پی ٹی آئی والے بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں یہ پیسہ کہاں سے آیا۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوامیں معدنیات کی بھرمارہے، پی ٹی آئی معدنیات کی اسمگلنگ کررہی ہے، آصف زرداری کوصرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.