punjab

چیچہ وطنی میں4دن قبل اغوا ئ ہونیوالے بچے کی نعش برآمد‘علاقے میںغم وغصہ کی لہر

چیچہ وطنی جدت ویب ڈیسک چیچہ وطنی میں 46بارہ ایل میں 4دن قبل اغوا ئ ہونیوالے بچے کی نعش قریبی سرسوں کے کھیت سے برآمد۔ بچے کے قتل کی خبر کے بعد ورثائ اور اہل دیہہ سراپا احتجاج اور غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی ۔ اہل دیہہ کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 16فروری بروز جمعۃالمبارک کو محمد رضوان ولد محمد رمضان سکنہ 46بارہ ایل کھیتوں سے چارہ لینے کیلئے گیا مگر واپس نہ آیا۔ دو سے تین گھنٹے گذر نے کے باوجود جب رضوان واپس گھر نہ آیا تو اس کو ڈھونڈا شروع کردیا گیا مگر رات گئے تک کوئی پتہ نہ چل سکا ۔ اگلے روزہ تھانہ اوکانوالہ بنگلہ میں رضوان کی گمشدگی اور اغوا کی رپٹ درج کروائی گئی جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تاہم چار دن بعد 11سالہ رضوان کی نعش قریب سرسوں کے کھیتوں سے برآمد ہوگئی ۔ جس پر ورثائ اور اہل دیہہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔ وقوعہ کے فوری بعد ایس ایچ او تھا نہ اوکانوالہ بنگلہ ، ڈی ایس پی چیچہ وطنی میاں امجد جاوید کمبوہ ، ڈی پی او ڈاکٹر عاطف اکرام ، ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال ، صاحبزد اہ شاہد منیر فاروق ، فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچے ۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام نے کہا کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گئے شلوار میں موجود نالے کے ذریعے بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ اہل دیہہ اور ورثائ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس کا موقف تھاکہ پوسٹارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آنے کے بعدپتا چلے گا کہ قتل کے ساتھ ساتھ زیادتی کی گئی ہے یا نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.