چین کو اپنا انتہائی قابل اعتماد دوست اور شراکت دار سمجھتے ہیں ٗناصر خان جنجوعہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات ہیں ٗ چین کو اپنا انتہائی قابل اعتماد دوست اور شراکت دار سمجھتے ہیں۔ جمعرات کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ون بیلٹ ون روڈ سینٹر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ژووین ہونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ون بیلٹ ون روڈ کے اقدامات کے مختلف پہلوئوں اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے بہت قریبی تعلقات ہیں، چین کو اپنا انتہائی قابل اعتماد دوست اور شراکت دار سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر ژووین ہونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے بڑھتے تعلقات اور باہمی تعاون قابل اطمینان ہے، چین باہمی خوشحالی اور دوطرفہ تعاون کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.