Nepal President Bidhya Devi Bhandari

چین نواز نیپالی لیڈر وزیراعظم منتخب،عہدے کا حلف اٹھا لیا

کھٹمنڈو جدت ویب ڈیسک :نیپال کی خاتون صدر بدھیا دیوی بھنڈاری نے چین نواز اعتدال پسند کمیونسٹ لیڈر کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ کھڑگا پرشاد اولی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ پرشاد اولی نے حالیہ انتخابات میں سابق ماو¿ نواز باغیوں کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے واضح کامیابی حاصل کی تھی۔70اور80 کی دہائی میں بادشاہت کی مخالف میں تحریک چلانے کی وجہ سے پرشاد اولی کو 14 برس جیل میں بھی رہنا پڑا تھا۔ انتخابات میں شکست کی وجہ سے شیر بہادر د±و¿بے مستعفی ہو گئے تھے اور ان کے بعد اب پرشاد اولی یہ عہدہ سنبھال رہے ہیں۔پرشاد اولی کی جماعت کے بائیں بازو پر مشتمل سیاسی اتحاد کو چین کے قریب تر سمجھا جاتا ہے جبکہ شیر بہادر کی جماعت واضح طور پر بھارت کی حامی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس پیش رفت کو علاقائی سطح پر چین کی کامیابی اور بھارت کی ناکامی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.