چین میں 30گاڑیاں آپس میں ٹکڑاگئیں‘مگر کیسے۔۔۔جانئے

چین جدت ویب ڈیسک مشرقی صوبے انہوئی میں 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق انہوئی کے شہر فویانگ میں ایکسپریس وے پر 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد 7 گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔حادثے کی صحیح وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اچانک آنے والی دھند کے باعث بس اور ٹرک سمیت 30 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.