چین میں طیارے پر عقابوں کا حملہ،ہنگامی لینڈنگ

جدت ویب ڈیسک :گزشتہ روز چین میں برطانوی مسافر بردار طیارے کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب اس پر عقابوں نے حملہ کردیا۔ حملہ اس قدر شدید تھا کہ قریب تھا کہ جہاز کریش ہوجاتا مگر ماہر پائلٹس نے صورتحال پر قابو پاکر طیارے کو بحفاظت زمین پر اتارا تاہم طیارے میں سوار ایک پادری کے بقول یہ حملہ شیطانی قوتوں کی جانب سے عقابوں کی شکل میں ان پر کیا گیا ہے واضح رہے کہ اس روٹ پر اسی دورانیہ میں دس مزید مسافر بردار طیارے بھی محو پرواز تھے تاہم اسے عقابوں نے نشانہ نہیں بنایا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.